میں Google ٹون کا استعمال کیسے کروں؟
Google ٹون کا استعمال کر کے کوئی URL براڈکاسٹ کرنے کیلئے:
- اپنے Google اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔
- کسی ایسے ویب صفحہ پر رہتے ہوئے جسے آپ براڈکاسٹ کرنا چاہتے ہیں اپنے Chrome براؤزر میں Google ٹون آئیکن پر کلک کریں۔
Google ٹون کیوں؟
Google ٹون ہماری طرح گفتگو کرنے میں کمپیوٹرز کی مدد کرتا ہے—ایک دوسرے سے بات کر کے۔ یہ ایک براؤزر ایکسٹینشن ہے جو دیگر کمپیوٹرز کے مائیکروفونز کی ایک URL کے بطور شناخت کرنے کیلئے ایک خاص آواز کی علامت تخلیق کرنے کیلئے Chrome کو آپ کے کمپیوٹر کے اسپیکرز استعمال کرنے دیتی ہے۔
Google ٹون کیسے کام کرتا ہے؟
Google ٹون آپ کے کمپیوٹر کے مائیکروفون کو آن کرتا ہے (جب ایکسٹینشن آن ہوتا ہے)۔ Google ٹون عارضی طور پر Google کے سرورز پر ایک URL اسٹور کرتا ہے اور اسے انٹرنیٹ سے منسلک قریبی کمپیوٹرز پر بھیجنے کیلئے آپ کے کمپیوٹر کے اسپیکرز اور مائیکروفون کا استعمال کرتا ہے۔ ایئرشاٹ کے اندر کوئی بھی کمپیوٹر جس پر Google ٹون ایکسٹینشن انسٹال اور آن ہو وہ Google ٹون اطلاع موصول کر سکتا ہے۔ اطلاع آپ کے Google پروفائل نام اور تصویر کے ساتھ URL کو ڈسپلے کرے گی۔
Google ٹون کے ساتھ کوئی URL موصول کرنے کیلئے، Chrome کو آپ کا مائیکروفون آن رکھنے کی ضرورت ہے۔ ممکن ہے کہ Google ٹون شور والی جگہوں میں، مسافت پر، خراب انٹرنیٹ کنکشن کے ساتھ یا بغیر مائیکروفون والے کمپیوٹرز پر یا Google ٹون کی آواز کی براڈکاسٹ کی شناخت کرنے سے قاصر مائیکروفون کے ساتھ کام نہ کرے۔
Google ٹون میرا ڈیٹا کیسے استعمال کرتا ہے؟
Google ٹون Google کی رازداری کی پالیسی کے مطابق استعمال کا گمنام ڈیٹا جمع کرتا ہے۔
میں اسے آن اور آف کیسے کروں؟
Google ٹون (مائیکروفون سمیت) آن اور آف کرنے کیلئے، Chrome ایکسٹینشن کی ترتیبات پر جائیں۔
کیا یہ محفوظ ہے؟
Google ٹون صرف URLs براڈکاسٹ کرتا ہے، اس لیے وصول کنندگان کو کسی ایسے صفحہ تک خودکار طور پر رسائی حاصل نہیں ہوتی ہے جس تک انہیں عام طور پر رسائی نہیں ہوتی ہے۔ مثلاً، اگر آپ اپنے Gmail ان باکس کا URL براڈکاسٹ کرتے ہیں تو Google ٹون اطلاع پر کلک کرنے والے وصول کنندگان سے ان کے Gmail میں لاگ ان کرنے کیلئے کہا جائے گا۔ تاہم، Google ٹون براڈکاسٹس ڈیزائن کے لحاظ سے عوامی ہیں، لہذا سب سے اچھا یہ ہے کہ رازدارانہ معلومات کے تبادلہ کیلئے ان کا استعمال نہ کیا جائے۔